'اگر مجھے پارٹی سے نکالا گیا تو میں کورونا میں ہوئے گھوٹالوں کا پردہ فاش کر دوں گا'، بی جے پی کے رکن اسمبلی کی وارننگ

[]

کرناٹک کی وجے پور سیٹ کے ایم ایل اے بسنا گوڑا پاٹل نے اپنی ہی پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پارٹی سے نکالا گیا تو وہ ان لوگوں کے نام سامنے لائیں گے جنہوں نے پیسہ لوٹا اور جائیدادیں بنائیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

نئی دہلی: کرناٹک میں بی جے پی کے رکن اسمبلی باسنا گوڑا پاٹل یتنال نے باغیانہ موقف اختیار کر لیا ہے۔ ریاست کی وجے پور سیٹ کے ایم ایل اے یتنال نے اپنی ہی پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں پارٹی سے نکالا گیا تو وہ ان لوگوں کے نام سامنے لائیں گے جنہوں نے پیسہ لوٹا اور بہت سی جائیدادیں بنائیں۔ بی ایس یدی یورپا حکومت کے دوران 40 ہزار کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے کورونا کے ہر مریض کا 8 سے 10 لاکھ روپے کا بل بنایا۔

پاٹل نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری حکومت تھی لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کی حکومت تھی۔ چور چور ہوتے ہیں۔ پاٹل نے یہ بھی الزام لگایا کہ یدی یورپا حکومت نے کورونا وبا کے دوران 45 روپے والے ماسک کی قیمت 485 روپے رکھی تھی۔پاٹل نے کہا، “بنگلورو میں 10 ہزار بستروں کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے لیے 10 ہزار بستر کرائے پر منگوائے گئے۔ جب میں کورونا سے متاثر ہوا تو منی پال اسپتال نے 5 لاکھ 80 ہزار روپے مانگے تھے۔ غریب آدمی اتنے پیسے کہاں سے لائے گا؟‘‘

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ان الزامات کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ان الزامات نے ہمارے پہلے کے ثبوتوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ بی جے پی حکومت 40 فیصد کمیشن سرکار تھی۔ اگر ہم یتنال کے الزام پر غور کریں تو لگتا ہے کہ کرپشن ہماری سوچ سے 10 گنا زیادہ ہے۔ بی جے پی کے وزرا کا وہ گروپ جو ایوان سے باہر نکل کر ہمارے الزام پر چیخ رہا تھا، اب کہاں چھپ رہا ہے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *