[]
مسٹر محمد عبدالرشید خان جاوید پلمبنگ کنٹراکٹر میونسپل کارپوریشن پھولانگ نظام آباد کی قرۃ العین کا نکاح عزیزم عادل مدثر فرزند جناب اعجاز احمد فیمینا لیڈیز ایمپوریم نظام آباد کے ساتھ بمقام جامع مسجد لئین گلی نظام آباد میں بفضل تعالیٰ بحسن و خوبی انجام پایا۔ خطبہ نکاح امام و خطیب جامع مسجد مفتی سعید اکبر صاحب نے پڑھا۔
اس موقع پر مفتی سعید اکبر نے حاضرین مجلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نکاح کے موقع پر قرآن کی جو تین آیتیں خطبہ میں تلاوت کی جاتی ہے ان میں ایک مضمون مشترکہ ہے اور وہ تقویٰ ہے۔ اللہ کی طرف سے ایک ایسا نسخہ ہے جس پر چلنے سے ازدواجی زندگی کی حقیقی مسرت اور باہمی جوڑ دونوں خاندانوں میں الفت دیر تک قائم رہتی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ پہلے زمانے میں شادی سے پہلے لڑکا، لڑکی کو تربیت دی جاتی تھی کہ شوہر انمول نعمت ہے اس کی قدر کرتے ہوئے مکمل اطاعت کو اپنا وظیفہ بنایاجائے اور یہ کہاجاتا کہ لڑکی اپنی ساری زندگی چیزوں کی قربانی دیکر تمہارے پاس آئی ہے اس پر شفقت، نرمی، بہتر سلوک اور خوب محبت کا معاملہ کیاجائے۔ جب جب ایسا ہوا زندگی خوشگوار بن کر گھر جنت کا نمونہ بنا اور برسہا برس کسی کو کوئی شکایت نہیں رہی۔
اس کے اثرات آنے والی نسلوں پر پڑنے اور معاشرہ بہتر سے بہتر رہا لیکن آج تربیت کی کمی کا نتیجہ ہے کہ آئے دن یہ امت عالمی مسائل سے دوچار ہورہی ہے۔ اور اپنے جنون کی شدت سے مطالبہ کررہی ہے۔ ذرا سی بات پر رشتہ ختم ہوتے نظر آرہے ہیں اورروز بروز تلخیاں بڑھ رہی ہے گھر بجائے جنت کے کچھ اور ہورہے ہیں۔ انہوں نے شادی سے پہلے دینی تربیت و تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے باہمی حقوق سمجھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ محفل عقد و لمرا گارڈن میں ترتیب دئیے گئے استقبالیہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی قائدین و علمائے دین و علمائے کرام، منتخبہ عوامی نمائندے، دوست احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں مسرز رفعت محمد خان، کارپوریٹر ایم اے قدوس، سید نجیب علی ایڈوکیٹ،محمد جنید علی ایڈوکیٹ، اگریکلچر اکسٹینشن آفیسر محمد قمر،سعید بن عمر این آر آئی، سابقہ صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افضل الدین،صدر صدائے اردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان، محمد نعمان سیٹھ سلطانس، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال، صدر ضلع مجلس شکیل احمد فاضل، کوآپشن ممبران شہباز احمد،اعجاز حسین، ارشد پاشاہ، محمد فیاض الدین، امر فاروق، ریاض احمد، شیخ علی صابری، اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی محمد عبدالقوی،سابقہ ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر عقیل احمد خان، عبدالرب موظف محکمہ ٹرانسکو،سپرنٹنڈنٹ محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت ضلع عادل آبادخورشید احمد، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر ایم اے رشید حقانی، ایم اے علیم محکمہ بلدیہ، ہیلت آفیسر محمد ساجد علی، محمد آعظم مستاجر جنگلات پھولانگ، صدر ضلع جرنلسٹ یونین سنجیو، جنرل سکریٹری اروند بالاجی ملے پولا نرسیا، صدر نظام آباد پریس کلب راما کرشنا، نائب صدر گویند، صحافتی برادران اشفا ق احمد خان پاپا، ایم اے مقیت فاروقی، ایم اے ماجد، بلیغ احمد، محمد غوث،محمد یوسف الدین خان، فیروز خان، سہیل خان، منڈل آفیسر محمد اقبال احمد، انجینئر محمد افضل احمد،محمد شکیل احمداین آر آئی، سید مسعود این آر آئی، عبدالرحیم، عبدالقدیر حسامی، مولانا شیخ اسماعیل عارفی،کارپوریٹر اکبر حسین، جمیل عبدالقدیر جے کے، عبدالملک بابر، احمد عبدالعظیم صدر وفاق العلماء کے علاوہ دوست احباب، رشتہ داروں، معززین شہر و تاجرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کی سرپرستی میں ہوئی اس شادی میں مہمانوں کا استقبال محمد عبدالرشید خان جاوید کنٹراکٹر، ایم اے وحید خان انجینئر شاہنواز احمد خان شیراز، انجینئر شعیب احمد خان شیزان، محمد فہد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔