[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں شدید جنگ اور بجٹ کی کمی کی وجہ سے صہیونی وزارتوں کے بند ہونے کی خبر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ نے نتن یاہو کو تجویز دی ہے کہ بجٹ کی کمی کی وجہ سے دس وزارتوں کو فوری معطل کیا جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق غزہ کی جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اضافی دفاعی بجٹ کی ضرورت ہے۔ ان وزارتوں کو بند کرنے سے بچ جانے والی رقم کو جنگی ضروریات پوری کرنے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق وزارت خزانہ نے درج ذیل وزارتوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے؛
آبادی کاری اور صہیونی قصبوں کی وزارت، وزارت یروشلم، وزارت اطلاعات، وزارت تعمیرات، وزارت تعاون، وزارت امور دیاسپورا، وزارت اسٹریٹیجک امور، وزارت ثقافت اور وزارت امور خواتین۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے اور بعض اشیاء پر مزید ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی ہے تاکہ بجٹ کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔؎