گذشتہ چند دنوں میں 48 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 35 بکتربند گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، ابوعبیدہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی حملہ آور فوج پر شدید حملوں کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے مختلف مقامات پر گھات لگاکر صہیونی فورسز پر حملہ کرکے 35 بکتربند گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ حملوں کے دوران متعدد حملہ صہیونی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے مارٹر اور راکٹ کے ذریعے صہیونی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ القسام کے جوانوں نے اسرائیلی فوجیوں کو سرنگ کے اندر محصور کرکے دھماکے سے اڑادیا۔ یالوم بریگیڈز کے اسرائیلی اہلکاروں اور دفاعی آلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *