[]
انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے آئین کے آرٹیکل گیارہ کے مطابق میٹنگ کے لیے 15 دن کا نوٹس دینا لازمی ہے۔ یہاں تک کہ ہنگامی میٹنگ کے لیے بھی کم از کم سات دن پہلے نوٹس دینا پڑتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ “ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نو منتخب ادارہ اسپورٹس کوڈ کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے سابقہ عہدیداروں کے کنٹرول میں ہے۔”
انہوں نے کہا، ’’فیڈریشن کا کام کاج سابق عہدیداروں کے زیر کنٹرول احاطے سے چلایا جا رہا ہے۔ سابق عہدیداروں پر پہلوانوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے اور عدالت اس وقت اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔