ایک خاتون نے لگاتار دو دن میں دو لڑکیوں کو جنم دیا

[]

نایاب ڈبل یوٹرس والی الاباما مدر نے دو دن میں دو لڑکیوں کو جنم دیا۔ جانئے کہ اس ایک ملین میں حمل کی وجہ کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں ایک خاتون کے ہاں دو دن میں دو بچیوں کے پیدائش کے واقعہ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

خاتون کی دوہری بچہ دانی کی وجہ سے الگ الگ دنوں میں دو ننھے مہمان دنیا میں آئے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور انوکھا کیس ہے۔

امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والی دوہری بچہ دانی والی خاتون نے صحت مند جڑواں بچیوں کو جنم دیا۔ اس نے لگاتار دو دن انہیں جنم دیا اور ہسپتال میں بچیوں کی پیدائش ہوئی۔

کیلسی ہیچر جو اب پانچ بچوں کی ماں ہیں نے سوشل میڈیا پراعلان کیا کہ اس نے اور اس کے شوہر کالیب نے منگل کی شام راکسی لیلا کا استقبال کیا۔

راکسی ان کی پہلی جڑواں بچی ہے۔ اس کے بعد اگلے روز اس کی بہن ریبل کو دنیا میں آئے۔ کیلسی نے انسٹا گرام پران بچیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “ہماری دو بچیوں کی معجزنہ پیدائش ہوئی ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا نادر کیس ہے۔ ان بچیوں کی پیدائش میں ایک دن کا فرق ان کی سالگرہ میں بھی فرق ڈالے گا یعنی دونوں کی سالگرہ بھی الگ الگ منائی جائے گی‘‘۔

کیلسی ہیچر کے انوکھے کیس کی خصوصیت ایک نایاب ڈبل بچہ دانی ہے۔ وہ وہ حاملہ ہوئی تو دونوں بچہ دانیوں میں بچے پیدا ہوئے۔ایسا کیس ایک ملین میں سے ایک ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *