13 اسرائیلی فوجی ہلاک،تل ابیب میں وزیراعظم نتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

[]

تل ابیب/ رفح: غزہ پٹی میں 12 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ اسرائیلی فوجیوں کا ماراجانا اس بات کی علامت ہے کہ کئی ہفتوں کی مہمانہ جنگ کے باوجود حماس گروپ شدید مزاحمت کررہا ہے۔

 اسرائیلی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتیں امکان ہے کہ جنگ کو اسرائیلی عوام کی تائید میں اہم رول ادا کریں گی۔ اسرائیلی عوام فی الحال جنگ کے معاملہ میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جنگ میں غزہ پٹی کا بیشترحصہ تباہ ہوچکا ہے۔ 20ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ غزہ کی 23لاکھ کی آبادی میں تقریباً85 فیصد بے گھرہوچکی ہے۔

اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے لیکن اسرائیلی عوام اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتیں حکومت کو عوام کی تائید گھٹاسکتی ہیں کیونکہ اسرائیل میں سپاہیوں کی موت‘ حساس اور جذباتی مسئلہ رہا ہے۔

 اس ملک میں بیشتریہودیوں کیلئے فوجی خدمت لازمی ہے۔ جمعہ کے دن 13اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ حماس کی طرف سے پُرزورمزاحمت جاری ہے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے بموجب 4 فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی ایک دبابہ شکن مزائل کی زد میں آئی۔

 دیگرفوجی علٰحدہ واقعات میں مارے گئے۔ زمینی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تاحال152 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ ہفتہ کی رات تل ابیب میں بارش میں بھیگتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ نتن یاہو کو جاناہوگا۔

نتن یاہو‘ 7اکتوبر کے حملہ کی فوجی اور پالیسی ناکامی کی ذمہ دا ری لینے سے بچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد وہ سخت سے سخت سوال کا جواب دیں گے۔ اسی دوران اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ شمالی اور جنوبی غزہ میں زمینی لڑائی کا دائرہ بڑھ رہا ہے۔ غزہ کے دوسرے بڑے شہرخانویونس کے پیچیدہ علاقوں میں جنگ جاری ہے۔

اسرائیل کا ماننا ہے کہ اس علاقہ میں حماس کے رہنما چھپے ہوئے ہیں۔ غزہ میں دومکانوں پر فضائی حملوں میں 90 فلسطینی جاں بحق ہوئے ان میں 24 ایک بڑے کنبے کے افراد شامل ہیں۔

 اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک دن قبل خبردار کیاتھا کہ غزہ میں کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہا۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے ہفتہ کے دن اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے اسے تفصیلی اور نجی گفتگوقراردیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے ایک دن قبل اسرائیل کی سفارتی مدافعت کی تھی۔

 بائیڈن نے کہا کہ میں نے جنگ بندی کیلئے نہیں کہا ہے۔ وزیراعظم اسرائیل واضح کرچکے ہیں کہ اہداف کی تکمیل تک جنگ جاری رہے گی۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتہ کی شام کہاتھا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 201افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *