[]
حیدرآباد: ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہاکہ ریاست میں حکومت کی جانب سے عمل کی جانے والی 6 گارنیٹز کے لئے 28 دسمبر سے درخواستیں وصول کی جائے گی۔آج چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں منعقدہ کلکٹرس اورایس پیز کانفرنس کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں عوام کو6 گارنیٹز (ضمانتوں)کے متعلق درخواست فارمس دیئے جائیں گے۔
28 دسمبر تا6 جنوری تک گرام سبھاؤں میں عوام سے تکمیل کئے گئے درخواست فارمس قبول کئے جائیں گے۔ تمام اہل افراد گرام سبھا اجلاس میں عہدیداروں کو درخواست حوالہ کرسکتے ہیں۔ درخواست کی وصولی کے بعدعوام کوایک رسیدحوالہ کی جائے گی۔
سرینواس ریڈی نے کہاکہ اندراماں راج میں عہدیدارہی عوام تک پچھتے ہوئے درخواستیں وصول کرئیں گے۔ علاقہ چاہئے کتناہی دورکیوں نہ ہواور بستی میں صرف پانچ مکان ہی کیوں نہ ہو‘عہدیداربستی کا دورہ کریں گے۔
درخواست وصولی کے عمل کی تکمیل کے بعد عہدیداردفیصلہ کریں گے کہ کون کون سی اسکیم کے لئے کون اہل ہیں اور اُس شخص کواُس اسکیم سے مستفید کیاجائے گا۔ سرینواس ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کوہدایت دی ہے کہ گرام سبھاؤں کا نقائص سے پاک انداز میں انعقاد کیا جانا چاہئے۔
گرام سبھا میں شرکت کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر تعلقات عامہ نے کہاکہ کلکٹر کا نفرنس کے انعقادکا مقصدپہلے جیسا نہیں ہے‘جب عہدیدارچیف منسٹر کی تقریر سماعت کرنے کے بعد چلے جاتے تھے۔
اس اجلاس میں ہم نے حکومت کے منصوبوں پر کلکٹرس اور ایس پیز کے خیالات معلوم کیئے‘ ان کی رائے حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کی 6 گارنٹیز میں دوپر عمل شروع ہوچکا ہے۔ سابق میں آرٹی سی بسوں میں سفرکرنے والی خواتین کی تعداد صرف 33فیصد تھی اور صرف دوہفتوں کے دوران یہ تعدادبڑھ کر 58 فیصد ہوگئی ہے۔
انہوں نے تیقن دیا کہ سابق حکومت کی طرح ہم فلاحی اسکیمات پرخرچ میں کٹوتی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمراں دھرانی پورٹل کے ذریعہ سرکاری اراضیات کو خانگی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ بنالیاتھا۔
ابھی کئی معاملات زیر تکمیل ہیں‘حکومت اس طرف توجہ دئے رہی ہے۔ ان اراضیات کودوبارہ واپس لیتے ہوئے عوام میں تقسیم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ منشیات نوجوانوں کے لئے خطرناک ہے‘ہم منشیات کے ناسور کوختم کرنے سنجیدہ ہے۔ اس کے علاوہ نقلی تخم کے مسئلہ کوبھی حل کیا جائے گا۔