بجلی کی خریداری کیلئے چھتیس گڑھ سے معاہدہ کی جانچ کروائی جائے گی:چیف منسٹر ریونت ریڈی

[]

حیدرآباد:تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیشرو بی آر ایس حکومت کے دورمیں بجلی کی خریداری کیلئے چھتیس گڑھ سے معاہدہ،بھدرادری کوتہ گوڑم میں 1080میگاواٹ کے پراجکٹ کے معاہدہ اوریادادری تھرمل پراجکٹ کے سلسلہ میں بی ایچ ای ایل سے کئے گئے معاہدہ کی عدالتی جانچ کروائیں گے۔

انہوں نے اسمبلی میں اس مسئلہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سابق وزیر جگدیش ریڈی کے چیلنج کو قبول کرتی ہے۔محکمہ بجلی میں اسکامس کی تحقیقات کروائی جائے گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ پیشروحکومت نے سرکاری ملازم کو ہراساں کیا جس نے کہا تھا کہ چھتیس گڑھ سے کیاگیا معاہدہ غلط تھا۔

 انہوں نے کہا کہ اس عہدیدار کا تبادلہ دور دراز کے علاقہ میں کردیاگیا اور ان کے عہدہ کو کم کردیاگیا۔ ریونت نے تنقید کی کہ اگر انہوں نے چھتیس گڑھ معاہدے کے بارے میں سوال کیا تو انہیں اسمبلی میں مارشل کے ذریعہ باہر کردیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *