[]
انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی دہلی میں ہو رہی میٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ دو گھنٹے سے بھی زیادہ چلی میٹنگ میں 28 پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ میٹنگ میں 151 اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے معطل کرنے کے خلاف قرارداد پاس کیا گیا اور 22 دسمبر کو اس کے خلاف مظاہرہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا انتخاب مضبوطی کے ساتھ مل کر لڑنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ کھڑگے نے یہ بھی جانکاری دی کہ میٹنگ میں جلد از جلد ریاستی سطح پر سیٹ شیئر کرنے اور ملک بھر میں مشترکہ ریلیاں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔