تلنگانہ میں 6 افراد کے سنسنی خیز قتل معاملہ کا ملزم گرفتار _ ماں کے ساتھ مل کر دوست کے خاندان کو اتارا تھا موت کے گھاٹ

[]

نظام آباد _ تلنگانہ میں ایک ہفتہ کے اندر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے سنسنی خیز قتل کے معاملے کو کاماریڈی پولیس نے  حل کرلیا۔ ملزم پرشانت کو کاماریڈی ایس پی سندھو شرما نے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

 

ایس پی سندھو شرما  کی جانب سے بیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم پرشانت نے رقمی لین دین   کے سلسلے میں سلسلہ وار قتل کیا ہے۔  قاتل پرشانت نے پرساد  کی جائیداد بھی ہڑپنے کی سازش کی تھی،  وہ ماضی میں پرساد سے لیا گیا قرض ادا کرنے سے قاصر تھا۔ ایس پی سندھو شرما نے کہا کہ پرشانت نے یہ سب کچھ اپنی ماں اوڈیماں کی مدد سے کیا، یہ سوچ کر کہ اس نے پرساد اور اس کے سارے خاندان کا  قتل کردیا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا ۔ اس نے جائیدادیں اپنے نام پر منتقل کرنے کے بعد ان تمام کا قتل کیا۔

 

29 نومبر کو پہلے پرساد، پھر یکم دسمبر کو پرساد کی بیوی سنویکا کو باسر پل پر اور چھوٹی بہن شروانی کو چیگنٹا میں پٹرول چھڑک کر قتل کیا ۔ 8 دسمبر کو پرساد نے دو بچوں کا گلا گھونٹ کر انہیں سون پل پر پھینک دیا۔ 13 دسمبر کو پرساد کی ایک اور چھوٹی بہن سوپنا کو بھومپلی میں گندھاری جاتے ہوئے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ آخر کار پرساد کی  ماں کو مارنے کی کوشش میں پرشانت پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ مرکزی ملزم پرشانت کے ساتھ ایک نابالغ لڑکا اور دو دیگر ملزمین بنوتھو وشنو اور بنوتھو ومسی کو گرفتار کیا گیا۔

دوست کے ہاتھوں مارا جانے والا پرساد اور اس کے خاندان کے 5 افراد 

متعلقہ خبر پڑھیں

ایک ہفتہ کے اندر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں رونگٹھے کھڑا کرنے والی واردات

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *