[]
مہر خبررساں ایجنسی بین الاقوامی ڈیسک؛ طوفان الاقصی کے ساتھ حماس نے صہیونی حکومت کو میدان جنگ میں رسوا کرنے کے بعد انٹیلی جنس امور میں دشمن کی کمزوریوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
حال ہی میں سائبر گروپ کارما نے مہر خبررساں ایجنسی کو ایسی اسناد اور ثبوت فراہم کئے ہیں جن کی روشنی میں گروپ کو صہیونی حکومت کے سیکورٹی انفراسٹرکچر اور مواصلاتی ذرائع پر دسترسی میں کامیابی مل گئی ہے۔
گروپ کے ذریعے ہیک ہونے والے اداروں میں اعلی خفیہ ایجنسی موساد بھی شامل ہے۔
کارما گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں مقبوضہ فلسطین میں احتجاجی مظاہروں کی تصاویر دکھانے کے علاوہ صہیونی حکومت کے سیکورٹی انفراسٹرکچر تک گروپ کی رسائی کا دعوی کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک آواز آتی ہے کہ میں کارما ہوں، ہم نے دھمکی دی تھی نتن یاہو کو الٹی میٹم دیا تھا کہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے تاکہ قربانی ہونے سے بچ جائے۔۔۔
ویڈیو میں موساد کی ویب سائٹ دکھائی جاتی ہے جس کو ہیک کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ میں 11 ہزار 352 ای میل موجود ہیں جو مختلف ممالک موساد کے ایجنٹوں اور اہلکاروں کی جانب سے بھیجی گئی ہیں۔
علاوہ ازین مختلف ممالک میں متعین جاسوسوں کے ذریعے موصول ہونے والے خطوط کو بھی دکھایا جاتا ہے ان میں کچھ ایسے خطوط بھی ہیں جو ان جاسوسوں نے ایف بی آئی کو لکھے تھے۔ موساد کو ایمیل کرنے والوں میں بعض ایرانیوں کے نام بھی موجود ہیں جن میں سمیر فریحات، ہانی لی۔۔۔ اور مسعود ف۔۔۔ کے نام قابل ذکر ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں مواد سرور سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں اور یہ عبارت لکھی جاتی ہے کہ “یہ موساد ہونے والے خساروں کا فقط ایک حصہ ہے” میں کارما ہوں آپ کے لئے ڈراؤنا خواب۔
ہیکر حملے کی تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔
ہیکر گروپ صہیونی حکومت کے جاسوسی اور سیکورٹی نظام کا مذاق اڑایا ہے اور طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ “اگر موساد کی خفیہ معلومات کو کم قیمت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سرچ کرکے ہم سے رابطہ کریں”
کارما گروپ نے موساد کے ساتھ تعاون کرنے والے بعض افراد کے بارے میں بھی معلومات شئیر کی ہیں۔
کارما کے ذریعے فاش ہونے والی بعض معلومات میں کہا گیا ہے کہ اگر موساد کے تمام مخاطبین اور اہکاروں تک مکمل دسترسی ہوتی تو کیا ہوتا، معمولی ملازم سے لے کر اہم ترین تک سب پر دسترسی ہوتی!!!
پیغام میں طنزیہ انداز میں مزید لکھا ہے کہ ہم ہزاروں افراد اور مواد کو حاصل کریں گے اور کم ترین قیمت میں فروخت کریں گے جس سے ایک صہیونی پروڈکٹ کوکاکولا خریدی جاسکے۔ بہت سستا معاملہ ہے کیا خیال ہے؟!!! اگر معلومات اور مواد کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔
مہر خبررساں ایجنسی کو موصول ہونے والی سند میں صہیونی سیکورٹی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والوں کی لمبی فہرست موجود ہے۔
” کیا آج تک اسرائیلی ہیکر گروپ کارما کے بارے میں کچھ سنا تھا؟ ہم نے موساد اور آکٹوپس کمپیوٹر سلوشن اور دیگر مواد کو ہیک کرلیا ہے۔ آپ بھی پیچھے نہ رہیں” یہ کارما کے پیغام کا ایک حصہ ہے جس میں خود کو اسرائیلی قرار دیتے ہوئے موساد اور آکٹوپس کے ماتحت ویب سائٹس پر کامیاب حملوں کا دعوی کیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کو موصول ہونے والی فہرست کے مطابق یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ کارما نے صہیونی 180 سے زائد اہم ویب سائٹس کو ہیک کرلیا ہے۔
آکٹوپس صیہونی حکومت کی اہم سائبر ہولڈنگ کمپنی ہے جو حکومتی اداروں کے لیے سائبر سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔ ان اداروں میں دفاعی صنعتوں سے متعلق ادارے، جیسا کہ فضائی دفاعی نظام، ریڈار، میزائل وغیرہ۔ اس لیے آکٹوپس ہیک کرکے صہیونی فوجی ہتھیاروں کی فروخت کے ٹاپ سیکرٹ معاہدوں کا ایک حصہ کرما کو مل گیا ہے، جس کی تفصیلات مہر خبررساں ایجنسی کی آئندہ رپورٹ میں سامنے آئیں گی۔
بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کے درمیان ان فوجی معاہدوں کے افشا ہونے کا اثر نہ صرف تل ابیب بلکہ صہیونی ہتھیار خریدنے والے ممالک پر بھی پڑے گا۔