
ریاستی حکومت کی جانب سے آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئی کھمم کلکٹر انودیپ دورشٹی کا تبادلہ کر دیا گیا انودیپ دورشٹی کے جگہ کھمم کے نئے کلکٹر کی حیثیت سے ملوگو ضلع کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ٹی ایس دواکرہ نے آج دن میں 3.30 بجے کھمم کلکٹریٹ میں نئے کلکٹر کھمم کی حیثیت سے جائزہ لیا اس موقعے پر کھمم ایڈیشنل کلکٹرس ڈاکٹر پی سریجا پی سرینواس ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی کھمم کے نئے کلکٹر ٹی ایس دواکرہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
