نئے راشن کارڈ، وظائف اور مکانات کی تعمیر کے لئے درخواستیں 28 دسمبر سے قبول کی جائیں گی

[]

حیدرآباد _ 19 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے 28 دسمبر سے کانگریس کی یوم تاسیس کے موقع پر نئے راشن کارڈ، وظائف اور مکانات کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے رقمی امداد حاصل کرنے کے لئے درخواستیں وصول کرنے کے سلسلہ میں گرام سبھا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کی اطلاع کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کے کنونیر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے اجلاس کے اختتام کے بعد دی

انہوں نے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  28 دسمبر سے ہر گرام پنچایت میں گرام سبھا منعقد ہوگی اور اسی دن سے ریاست بھر میں کانگریس کی ضمانتوں سے متعلق درخواستیں بھی قبول کی جائیں گی۔ جن میں مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو ماہانہ 2500 روہے کی امداد، 500 روپے میں گیس سلنڈر اور دیگر ضمانتیں شامل رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرام سبھا میں ہی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جائے گا ۔ بہت جلد ان تمام اسکیمات کے لیے گائیڈ لائن جاری کئے جائیں گے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *