[]
حیدرآباد _ 18 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے ریاست کے 17 پارلیمانی حلقوں کے لئے انچارج مقرر کیا ہے جن میں چیف منسٹر، ڈپٹی چیف، وزراء اور پارٹی کے سینئر لیڈر بھی شامل ہیں
کانگریس پارٹی نے سیتااکا کو عادل آباد پارلیمنٹ کا انچارج، سریدھر بابو کو پدا پلی پارلیمنٹ کا انچارج، پونم پربھاکر کو کریم نگر پارلیمنٹ کا انچارج، جیون ریڈی کو نظام آباد پارلیمنٹ کا انچارج اور پی۔ سدرشن ریڈی کو ظہیرآباد پارلیمنٹ کے انچارج
میدک پارلیمنٹ کے انچارج دامودر راجنارسمھا، ملکاجگیری پارلیمنٹ کے انچارج تملا ناگیشورا راؤ، سکندرآباد اور حیدرآباد پارلیمنٹ کے انچارج بھٹی وکرمارک، چیوڑلہ اور محبوب نگر پارلیمانی حلقہ کے انچارج چیف منسٹر ریونت ریڈی، ناگر کرنول پارلیمنٹ کے انچارج جوپلی کرشنا راؤ، اتم کمار ریڈی کو نلگنڈہ پارلیمنٹ کے انچارج ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو بھونگئر پارلیمنٹ کے انچارج ، پونگولیٹی سرینواس ریڈی کو محبوب آباد اور کھمم حلقوں کے انچارج اور کنڈہ سریکھا کو ورنگل پارلیمنٹ کا انچارج مقرر کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے امیدواروں کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔