[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے فاکس نیوز کے رپورٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی شام کی “العمر” آئل فیلڈ اور “کونیکو” گیس فیلڈ میں امریکی اڈوں پر حالیہ حملوں کے بعد مزید شدت آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بغداد سے المیادین کے نمائندے نے بتایا کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کے المالکیہ اڈے اور کونیکو گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔
ادھر عراق کی اسلامی مزاحمت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کے خلاف ایک دن میں درجنوں میزائل ور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے 11 ٹارگٹ آپریشن کئے ہیں۔
دوسری طرف پینٹاگون (امریکی محکمہ دفاع) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں عراق اور شام میں امریکی فوج کے خلاف مزاحمت کے حملوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عراقی اسلامی مزاحمت نے ان حملوں میں شدت اور اضافے کی وجہ غزہ جنگ میں امریکیوں کا مجرمانہ کردار بتایا جس کے جواب میں شام اور عراق میں امریکی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔