[]
کرنول _ 17 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) چوری کے کیس میں ایک خاتون کو جیل بھیج دیا گیا تاہم اس کی معصوم لڑکی کو اس بات کا پتہ نہیں کہ اس کی ماں کو کیوں جیل میں محروس رکھا گیا ہے لیکن وہ ماں سے ملاقات کرنے جیل کے چکر لگا رہی ہے
ماں سے ملاقات کیلئے 8سالہ روتی ہوئی لڑکی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کرنول میں واقع ڈسٹرکٹ سب جیل کی مین گیٹ پر یہ لڑکی پہنچی جو اس بات سے بے خبر تھی کہ اس کی ماں کو کیوں جیل میں رکھاگیا ہے۔یہ لڑکی جیل کی گیٹ کے قریب امی امی کہہ کر پکارتی جارہی تھی اورروتی جارہی تھی۔وہ اپنی ماں سے ملنے کے لئے کافی بے چین نظرآرہی تھی۔اس کی ماں چوری کے ایک معاملہ میں پکڑی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کو ریمانڈ کردیاتھا۔اسے مہیلا سب جیل میں رکھاگیا۔یہ لڑکی نہیں جانتی کہ اس کی ماں نے کیا جرم کیا ہے۔صرف ماں سے دوری کا غم اس کو ستارہا تھا۔اسی لئے وہ ملاقات کے لئے جیل پہنچ گئی تاہم ماں اوربیٹی کے رشتہ میں جیل کی دیوار حائل ہوگئی۔
یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس جذباتی منظر کو دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔یہ لڑکی امی امی کہہ کرپکاررہی تھی۔ماں کی جدائی اور درد نے اس لڑکی کو جیل تک جانے کیلئے مجبور کیا۔مقامی افراد کی درخواست پر جیل حکام نے ماں کو جیل سے طلب کرتے ہوئے بیٹی سے ملادیا۔بعد ازاں لڑکی کو گھر بھیج دیاگیا۔
ఓ చిన్న దొంగతనం కేసులో మహిళను కర్నూలు జైలులో ఉంచడంతో తల్లి కోసం జైలు ముందు గుండెలు పగిలేలా ఏడ్చిన చిన్నారి. pic.twitter.com/dvbwrJ66It
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) December 17, 2023