مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی مسقط میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائی کی ملاقات میں علاقائی صورتحال کی پیش رفت اور ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت میں خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
فریقین نے مذاکراتی عمل اور ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
