کرناٹک کے ضلع یادگیر سے پاکستان کو سٹیلائٹ فون کال

[]

یادگیر: مرکزی ایجنسیوں نے پھر کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ایک موضع سے پاکستان کو سٹیلائٹ فون کال کا پتہ چلایا ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

17 ستمبر کی رات 3 بجے کے آس پاس موضع شیلگی کے ایک کھیت سے یہ کال کی گئی۔

انٹلیجنس ایجنسیوں کو 19 ستمبر کو اس کی جانکاری ملی اور انہوں نے جی پی ایس کے ذریعہ پتہ چلاکر اس مقام کا دورہ کیا۔ کلیان کرناٹک لبریشن ڈے پر چینی ساختہ سٹیلائٹ فون سے کال کی گئی۔

1948 میں ریاست حیدرآباد کے ہندوستان میں انضمام کی یاد میں کلیان کرناٹک لبریشن ڈے منایا جاتا ہے۔

حکام نے پچھلی مرتبہ 2021 میں ضلع یادگیر کے موضع ہیڈگی مدرا سے پاکستان کو سٹیلائٹ فون کال کا پتہ چلایا تھا۔ انٹلیجنس ایجنسیوں کو پتہ چلا تھا کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد عناصر نے 2014 میں یادگیر میں پناہ لی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *