موسم سرما میں فلو سے بچاؤ کیلئے عمرہ زائرین کو ہدایات

[]

ریاض: وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے ایسے میں عمرہ زائرین اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ بہتر طریقے سے زیادہ سے زیادہ اپنا وقت عبادت میں گزار سکیں۔

عاجل نیوز نے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ موسم سرما میں فلو، کھانسی اور نزلہ و زکام عام ہوجاتا ہے۔

مذکورہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے عمرہ زائرین کو چاہئے کہ وہ چند احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جن میں سب سے اہم ہاتھوں اور جسم کی صفائی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر میں مزید کہا گیا ہے کہ فلو کی صورت میں فوری طور پر مقررہ طبی مراکز سے رجوع کریں جہاں موجود طبی عملہ ضروری ادویات فراہم کرے گا۔

ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے خاص کر رفع حاجت کے بعد ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں اور کھانا کھانے سے قبل بھی لازمی طورپرہاتھوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔

جسمانی قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذائیں استعمال کریں۔ پھل اورسبزیاں کھانے سے قبل انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

ایسے افراد جو تنفس کی بیماری کا شکار ہوں ان سے مصافحہ کرنے سے گریز کریں۔ چھینک آنے کے صورت میں منہ پر رومال یا ٹیشو پیپر رکھ لیں۔عمرہ کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ آپ نے فلو سے بچاو کے لیے ویکسین لگوا لی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *