[]
سدی پیٹ _ 15 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کلکٹر کے گن مین نے بیوی اور دو کمسن بچوں کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ سدی پیٹ ضلع کے چنناکوڈور منڈل میں پیش آیا۔ کلکٹر کے گن مین نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو بندوق سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اکولا نریش، ایک اے آر کانسٹیبل ہے جو سدی پیٹ ضلع کلکٹر کے گن مین کے طور پر کام کر رہا تھا ۔
جمعہ کی صبح اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر آنے والے نریش نے اپنی بیوی چیتنیا، بیٹے ریونت اور بیٹی ہماشری کو بندوق سے گولی مار دی۔ بعد ازاں اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔