[]
حیدرآباد: جناب اکبر الدین اویسی عبوری اسپیکر اسمبلی نے آج سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی عیادت کی۔
کے سی آر اس وقت حیدرآباد کے سوما جی گوڑہ میں واقع یشودھا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اکبر الدت اویسی ہاسپٹل پہنچے جہاں انہوں نے کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی
اور سابق چیف منسٹر کی عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔