[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں بہنوئی نے اپنے نسبتی برادر کا بے دردی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا پپو اور اس کی بیوی کا بھائی تصور علی عمر 40 سال بنڈلہ گوڑہ، نوری نگر میں رہتے ہوئے ہیر کٹنگ شاپس چلایا کرتے تھے۔
ان کے درمیان ورکرس کو لانے لے جانے اور رکھنے کے مسئلے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد برہم پپو نے اپنی بیوی کے بھائی تصور علی پر خنجر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہو گئی۔
یہ واردات آج دن دہاڑے بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی ۔پولیس نے پپو کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔