حماس کی بیت المقدس شوٹنگ آپریشن کی حمایت؛ مزاحمتی حملے جاری ہیں

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے جنوبی بیت اللحم میں واقع تقوع چوکی پر آج کے شوٹنگ آپریشن کے رد عمل میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس بار قابض صہیونیوں کو مغربی کنارے کے جنوب میں بیت المقدس کے قریب تقوع چوکی کو نشانہ بنایا۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم اور پناہ گاہوں کے خلاف غاصب صیہونی دشمن کے جرائم کے جواب میں مغربی کنارے میں مزاحمت ہر روز پھیل رہی ہے اور دشمن کو ہر بار کارروائیوں کے طریقہ اور جگہے کی پر اسراریت نے سراسیمہ کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آزادی کی راہ میں فلسطینی قوم کے اہداف کے حصول تک مزاحمت جاری رہے گی۔

 واضح رہے کہ بیت المقدس میں آج کی فائرنگ کی کارروائی میں تین غاصب صیہونی آباد کار شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *