اکبرالدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر مقرر

[]

حیدرآباد: مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈرفلور اکبرالدین اویسی جو 6 بار قانو ساز اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں کو تلنگانہ اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ہفتہ کو نو منتخب ایم ایل ایز کو حلف دلائیں گے۔

تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا۔ نئے اسپیکر کے انتخاب تک اکبرالدین اویسی پروٹیم اسپیکر کے طورپر خدمات انجام دیں گے۔

اگر تجربہ کے حساب سے دیکھا گیا تو بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو پروٹیم اسپیکر کے طورپر خدمات انجام دینا چاہئے کیونکہ وہ 8 ویں بار قانون ساز اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ لیکن آج اُن کولہے میں فریکچر آجانے کی وجہ سے اُنہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے کے سی آر کو 8 ہفتوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بی آر ایس سے پوچارم سرینواس ریڈی، دنم ناگیندر اور ٹی سرینواس  یادو، ایم آئی ایم سے اکبرالدین اویسی، کانگریس سے اتم کمارریڈی اور ٹی ناگیشوراؤ بھی سیناریٹی میں شامل ہیں۔

کانگریس کے دونوں لیڈروں نے وزیر کے طورپر حلف لے لیا ہے۔ چنانچہ ریونت ریڈی حکومت نے پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے اکبرالدین اویسی کو منتخب کیا ہے۔ اکبرالدین اویسی نے حکومت کی درخواست قبول کرلی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *