[]
مبئی _ 16 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر میں ٹماٹر کی کاشت کرنے والا ایک کسان صرف ایک ماہ میں کروڑ پتی بن گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو گرام ٹماٹر 150 سے 300 روپے تک فروخت ہورہے ہیں ۔مہاراشٹر کے پونے ضلع کے ایک کسان نے ایک ماہ میں 13 ہزار کریٹ ٹماٹر بیچے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کمائے۔ اس نے اپنی 12 ایکڑ زمین میں ٹماٹر کی کاشت کی۔
مہاراشٹر کے پونے ضلع کے جنار گاوں کا کسان توکارام بھاگوجی گیاکر نے 1.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔توکارام بھاگوجی گیاکر نارائن گنج میں ٹماٹر کا ایک کریٹ بیچ کر ایک دن میں 2,100 روپے کمائے۔ اور جمعہ کو، اس نے کل 900 کریٹس فروخت کیے، جس سے ایک ہی دن میں 18 لاکھ روپے کمائے ۔
توکارام نے اپنے بیٹے ایشور گیاکر اور بہو سونالی کی مدد سے ایک ماہ میں 13,000 ٹماٹر کے کریٹ بیچے۔ ان کے پاس 18 ایکڑ زرعی زمین ہے۔ اس نے ٹماٹر کی کاشت کے لیے 12 ایکڑ زمین استعمال کی۔ خاندان کے مطابق، وہ کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کرتے ہوئے اچھے معیار کے ٹماٹر اگاتے ہیں۔
تکارام کی بہو سونالی پودے لگانے، کٹائی اور پیکنگ جیسے کاموں کا انتظام کرتی ہے۔ جبکہ ان کا بیٹا ایشور سیلز، مینجمنٹ اور فیناشیل پلاننگ سنبھالتا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کی محنت نے اس خاندان کو کروڑ پتی بنا دیا