[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ عبرانی ویب سائٹ نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ اور عام شہریوں پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج مقاومت کے کامیابی کے طور پر پیش کرنے کے لئے غزہ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
صہیونی ویب سائٹ سیخا میکویت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں عام شہریوں کی سینکڑوں عمارتیں تباہ کردی ہیں جس سے وہاں کے رہائشی بے گھر ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج فسلطینی شہریوں کو بے گھر کرکے غزہ سے نکالنا چاہتی ہے تاکہ حماس کے رہنماوں کو آسانی کے ساتھ ٹارگٹ کرسکے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج حماس کے رہنماوں کی موجودگی کے امکان کی وجہ سے غزہ میں شہری مکانات کو نشانہ بنارہی ہے جس سے سویلین زیادہ تعداد میں شہید ہورہے ہیں۔
ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے فوج کو کہا ہے کہ حماس کے اہلکاروں کو قتل کرنے کے لئے عام فسلطینیوں کو بھی نشانہ بنانا ضروری ہے لہذا ان مواقع پر ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے بجائے زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔