فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ اسکیم کی میعاد میں تین سال کی توسیع

[]

مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے تحت شروع کی گئی فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت کی اسکیم کے کام کی میعاد میں تین سال تک توسیع کو منظوری دی ہے

عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے تحت شروع کی گئی فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت کی اسکیم کے کام کی میعاد میں تین سال تک توسیع کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ خصوصی عدالتیں 31 مارچ 2026 تک کام کریں گی۔ اس کے لیے مرکزی حکومت 1952.23 کروڑ روپے اور ریاستی حکومتیں 1207.24 کروڑ روپے دے گی۔ مرکزی حکومت کا حصہ نربھیا فنڈ سے دیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم 2 اکتوبر 2019 کو شروع کی گئی تھی۔

خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور یہ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ پروگرام جیسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ خصوصی عدالتیں لڑکیوں اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت میں لگنے والے طویل وقت کے پیش نظر تشکیل دی گئیں۔ اس سے ایسے مقدمات کی سماعت کرنے اور نمٹانے میں تیزی آئی ہے۔

مرکزی حکومت نے “فوجداری قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2018” نافذ کیا ہے جس میں عصمت دری کے مجرموں کے لیے سزائے موت سمیت سخت سزا کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی کے تحت یہ خصوصی عدالتیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *