تلنگانہ عوام سے کی گئی ضمانتوں کو پورا کریں گے: پرینکا گاندھی

[]

نئی دہلی: تلنگانہ اسمبلی کے اہم انتخابات سے ایک دن قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چہارشنبہ کے روز خواتین کی طاقت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی، ریاست تلنگانہ کے عوام سے کی گئی ضمانتوں (گارنٹیز) کو پورا کرے گی۔

 سوشل میڈیا کے پلاٹ فام ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ خواتین جب کوئی عہد کرتی ہیں تو اسے پورا کرنے کے بعد ہی وہ دم لیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تلنگانہ آئیں گے، اور ضمانتوں کو پورا کریں گے۔

 ہم سچائی، ایمانداری اور راست بازی کی راہ پر چلتے ہوئے عوام کے ساتھ ایک تاریخ بنائیں گے۔ پرینکا نے38 سکنڈ سے زائد طویل ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جب میں اپنی ماں سونیا گاندھی سے بات کرتی ہوں تو وہ مجھ سے یہ پوچھتی ہے کہ تلنگانہ میں عوامی جلسوں میں انہوں نے کیا کہا ہے؟۔

میں انہیں جواب دیتی ہوں کہ میں نے عوامی جلسوں میں سچائی پر بات کی ہے۔ اس ویڈیو میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی نے ان سے کہا کہ ”عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے۔“ میں نے اپنی ماں کو بتایا کہ وہ (پرینکا) اور پارٹی قائدین نے تلنگانہ عوام سے دی گئی گارنٹیز کو پورا کرنے کا عہد کیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *