عمران خاں کیخلاف سائفر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی

[]

اسلام آباد: سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے سے اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے سبب معذرت کرلی۔

 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی، اوپن ٹرائل ہوگا اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر، ایف آئی اے پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر سلمان صفدر نے کہا کہ آج 2 مختلف معاملات عدالت میں ہیں، ہمیں آج امید تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کریں گے لیکن ابھی تک نہیں کیا گیا، مجھے کچھ تحفظات تھے کہ ہم بہت جلدی میں چل رہے ہیں۔

دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کردی، جج ابولحسنات ذوالقرنین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ریمارکس دیے کہ جیل حکام کا کہنا ہے پیش نہیں کرسکتے۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ حساس اداروں اور پولیس رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو لائف تھریٹس ہیں، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکیورٹی کے لیے خط لکھا، بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی خدشات ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *