[]
حیدرآباد _ 15 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ہفتہ کو ریاست کے 23 میونسپل کمشنروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ بی گیتا رادھیکا کا سی ڈی ایم اے سے جی ایچ ایم سی میں تبادلہ کیا گیا۔ سی ڈی ایم اے آفس میں جے ڈی کے طور پر ٹی۔ کرشنا موہن ریڈی کو تعینات کیا گیا، کے نارائن راؤ اور محمد یوسف کو جی ایچ ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے سریش کو جی ایچ ایم سی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر، بی سمن راؤ کو بڈنگ پیٹ کے میونسپل کمشنر کے طور پر، اے وانی کو میرپیٹ کے میونسپل کمشنر کے طور پر، سی ایچ ناگیشور کو راماگنڈم کے کمشنر کے طور پر، سی ایچ سریکانت کو ترکانجل کے کمشنر کے طور پر مقررکیاگیا، پیدا عنبرپیٹ کے کمشنر کے طور پر ایس۔ رویندر ریڈی، گھٹکیسر میونسپل کمشنر کے طور پر ایم ڈی صابر علی، ناگارام کمشنر کے طور بی راجندر کمار، اور پوچارم میونسپل کمشنر کے طور پر پی۔ ویمن ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے