این ٹی آر ,  چندرابابونائیڈو اور چندرشیکھر راؤ کے پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے کا کانگریس لیڈر ٹی ناگیشور راؤ نے کیا کام : وزیر پی اجےکمار

[]

این ٹی آر ,  چندرابابونائیڈو اور چندرشیکھر راؤ کو پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے کا کانگریس لیڈر ٹی ناگیشور راؤ نے کام  کیا۔ ٹی ناگیشور راؤ نے اپنے 36 سالہ سیاسی زندگی میں کئی کانگریس قائدین اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو ہراساں کرتے ہوئے پریشان کیا کھمم ضلع کے ترقی میں ٹی ناگیشور راؤ کا کوئی رول نہیں کھمم شہر اور ضلع بھر کی ترقی میں بی آر ایس پارٹی اور ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کا کلیدی کردار ہے کھمم شہر کی ترقی ہی میرے جیت کی علامت ہے۔۔ بی آر ایس پارٹی امیدوار کھمم پی اجےکمار کا دعویٰ۔۔۔۔

 

ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار و امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم بی آر ایس پارٹی پی اجےکمار نے نمائندہ اردو لیکس کھمم حافظ محمد جواد احمد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا پی اجے کمار سے حافظ محمد جواد نے سوال کیا کہ بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم میں آپ اپنا مکمل کنٹرول کرتے  ھوے پارٹی میں تمام لوگوں اپنا تابع رکھنے کا الزام ہے؟ جس پر پی اجے کمار نے کہا کہ پارٹی میں تمام نمائیندوں کو اور پارٹی کارکنان کو مکمل آزادی ہے پی اجے کمار نے کہا کہ ٹی ناگیشور راؤ جو بلند بانگ  دعوے کررہے ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور کھمم ضلع کی ترقی میں ٹی ناگیشور راؤ کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ٹی ناگیشور راؤ نے آندھرا پردیش کے سابقہ دو چیف منسٹر این ٹی آر اور چندرابابو نائڈو کے ساتھ غداری کرتے ہوئے پیٹھ پیچھے  چھرا گھونپنے  کا کام کیا پی اجے کمار نے کہا کہ 2014 اسمبلی انتخابات میں ٹی ناگیشور راؤ نے میرے خلاف ٹی ڈی پی  سے مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دو چار ہونے کے باوجود تلنگانہ کے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے ایم ایل سی عہدے پر فائز کرکے ٹی ناگیشور راؤ کو وزیر بنایا تھا تاکہ متحدہ کھمم ضلع میں ٹی آر ایس پارٹی کو مضبوط کرسکے ٹی ناگیشور راؤ نے 2018 اسمبلی انتخابات میں خود پالیر اسمبلی حلقہ سے شکست سے دوچار ہوکر 8 اسمبلی حلقوں میں بھی ٹی آر ایس امیدواروں کو ہرانے کا کام کیا 2018 اسمبلی انتخابات میں کھمم اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس کے واحد امیدوار پی اجےکمار کامیاب ھوے آخر میں 2023 اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ بھی غداری کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی سیاست میں پارٹیاں تبدیل کرنا اور دھوکا دینا ہی ٹی ناگیشور راؤ کا وطیرہ بن چکا ہے

 

پی اجےکمار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کی ترقی اور تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے میں نے رات دن کوشش کی جس سے کھمم شہر کے عوام بخوبی واقف ہے پی اجے کمار پر الزام ہے کہ وہ کھمم پولیس کے ذریعے کانگریس پارٹی قائدین اور عوام پر بی آر ایس پارٹی کے خلاف احتجاج کرنے پر بیجا مقدمات عائد کیے گئے جس پر پی اجے کمار نے کہا کہ یہ الزامات جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کے دائرے میں کام کرتے ہے نہ کے وزیر کے کہنے پر ۔ محمد جواد احمد نے اردو لائبریری کھمم کو 6 سال سے مقفل ہونے پر اور اقلیتوں کو سبسڈی لونس فراہم نہ کرنے پر کیے سوال پر جواب دیتے ہوئے پی اجےکمار نے اعتراف کیا کہ اردو لائبریری جو مقفل ہے اس کا احساس مجھے ہے اور سبسڈی لونس  مسلم بندو کو کھمم شہر کے ہر مستحق فرد تک پہنچایا جائے گا پی اجےکمار نے کہا کہ دوسرا اردو گھر شادی خانہ تعمیر کرنے کے لیے کھمم شہر کے قلب میں ایک ایکر سے زائد اراضی جو 36 کروڑ سے زائد کی ہے میں نے چیف منسٹر کے سی آر سی منظور کرواکر شادی خانہ کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ روپے منظور کیے گئے جس پر تعمیر بھی جاری ہے پی اجے کمار نے دعویٰ کیا کہ کھمم شہر کے تمام طبقات کی عوام بالخصوص مسلم اقلیت میرے ساتھ ہے اس انتخاب میں بھی کھمم اسمبلی حلقہ سے پی اجےکمار نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا یقین کیا بعد انتخابات کے کھمم ضلع میں اردو صحافیوں کے ساتھ مشاورت کرکےاردو کی ترقی اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کو جنگی خطوط پر حل کرنے کا تیقن دیتے ہوئے 30 تاریخ کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کھمم اسمبلی حلقہ سے پی اجےکمار نے کھمم اسمبلی حلقہ کے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ کار کے نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ آپ کے خادم پی اجےکمار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *