کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر

[]

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس‘ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کسان اور پیشہ زراعت دونوں تباہ ہوجائیں گے۔

آج حلقہ اسمبلی دھرم پوری میں پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ کسانوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے کانگریس کا وجود ختم کرنا ضروری ہے۔

ریاست میں برقی کے متعلق کانگریس قائدین کے تبصروں کو آہانت آمیز قرار دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ حکومت زرعی مقاصد کے لیے مسلسل 24 گھنٹے برقی سربراہ کررہی ہے‘ہمارے اس اقدام سے کسانوں میں اعتماد پیدا ہوا‘زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا‘ ریکارڈ مقدار میں اجناس کی کاشت کی گئی مگر آج صدر ٹی پی سی سی اور دیگر کانگریس قائدین کی گئی مگر آج صدر ٹی پی سی سی اور دیگر کانگریس قائدین انتہائی بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے زرعی مقاصد کے لیے صرف تین گھنٹہ برقی سربراہی کو کافی قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ انہیں کرنٹ چاہئے یا کرنٹ کے دشمن کانگریس چاہئے۔ کار گزار صدر بی آر ایس نے کہاکہ پارٹی کو متحدہ آندھراپردیش میں حکومت کرنے کے لیے 11 بار موقع دیاگیا۔ مگر کانگریس نے ام واقعوں کو ضائع کردیا۔ اب ایک موقع کے نام عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں ہے کہ اسے ایک بارآزمانے کی حماقت کریں بلکہ کانگریس ایک کچرا پارٹی ہے۔ اگر کانگریس کو اقتدار سونپا جاتاہے تو زراعت تباہ ہوجائے گی۔ رعیتو بندھو اسکیم کو ختم کردیاجائے گا۔

کانگریس اور بی جے پی کو مخالب جماعتیں قرار دیتے ہوئے کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ ان دو جماعتوں کی وجہ سے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کی مالی مدد روک دی گئی۔ اس حرکت سے دونوں جماعتوں کے نظریات اور منشا صاف ہوگیا۔ کانگریس دھرانی پورٹل ختم کرتے ہوئے دوبارہ پٹواری نظام رائج کرناچاہتی ہے۔

کے ٹی راماراؤ نے وزیر اعظم مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 2014 پارلیمنٹ انتخابات سے قبل انہوں نے عوام کو گیاس سلینڈر کی پوجا کرنے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی اور انتخابات کے بعد 400 روپئے کے سلینڈر کی قیمت 1200 کردی گئی مگر اب ہم وعدہ کررہے ہیں کے سی آر کی کامیابی کے بعد گیاس سلینڈر کی قیمت 400 روپئے کردی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *