[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ میں جنگی کشتی دیلمان کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب آج صبح منعقد ہوئی۔ ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری اس تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ دیلمان کشتی جدید آلات سے آراستہ ہونے کے ساتھ تربیتی امور اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دیلمان ڈسٹرایر ملکی دفاعی صنعت میں سنگ میل اور ایرانی بحریہ کی طاقت کا مظہر ہے۔
دیلمان ڈسٹرائیر کا وزن 1500 ٹن ہے جوکہ ملکی سطح پر تیار اسی سیریز کی دوسری کشتیوں زیادہ پیشرفتہ ہے۔ یہ کشتی جماران ڈسٹرائیر کا جدید ترین ماڈل ہے جس میں نئے آلات کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کشتی طویل مدت تک سمندر میں نگرانی، جاسوسی، شناسائی اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کشتی پر ضرورت کے وقت ہیلی کاپٹر اڑنے اور اترنے کی سہولت بھی موجود ہے۔