[]
حیدرآباد: حلقہ نامپلی الیکشن میں ہونے والی الیکشن کیمپین کے دوران دھاندلیوں کے علاوہ manifesto اور الیکشن symbol کو لے کر کانگریسی امیدوار محمد فیروز خان کی جھوٹ پر مبنی ایک پوسٹ کے خلاف ایڈوکیٹ برکت علی خان نے حبیب نگر پولیس اسٹیشن اور چیف الیکشن کمشنر آفس میں شکایت درج کروائی ۔
چیف الیکٹورل افیسر تیلنگانہ نے اس کمپلینٹ پر ایکشن لیتے ہوئے کمشنر جی ایچ ایم سی اور ڈسٹرکٹ الیکشن افیسر کو Most Immediate Memo جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ برکت علی خان کی جانب سے کی جانے والی کمپلینٹ پر انویسٹی گیشن کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی گزارش کی
۔ایڈوکیٹ برکت علی خان نے کہا کہ محمد فیروز خان نے الیکشن symbol اور Manifesto کے تعلق سے 2Aug2013 کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز اور Representation of the People Act 1951 کے دفعات کی خلاف ورزی کی ہے ۔ حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں کی گئی کمپلینٹ پر بھی انویسٹیگیشن چل رہی ہے۔