[]
بنگلورو: صبح کے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص نے نما میٹرو ٹرین میں ایک نوجوان نے خاتون کو دبوچ لیا۔ خاتون کے مدد کے لیے چیخنے کے باوجود دیگر مسافرین خاموش تماشائی بنے رہے۔
لوگوں کی بے عملی نے ہراساں کرنے والے شخص کو وہاں سے فرار ہونے میں مدد کی۔ خاتون کے دوست نے ریڈٹ سوشل نیوز ویب سائٹ اور فورم پر بپتا سنائی اور یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس نے خواتین کی سلامتی کے تعلق سے تشویش پیدا کردی۔
”پروٹین کاربس“ کے نام سے اس شخص نے کہا کہ اس کی دوست جو عموماً بس سے کالج جاتی تھی مگر 20/ نومبر کو میٹرو سے جانے کا فیصلہ کیا۔ صبح تقریباً8:50 بجے میجسٹک پر میٹرو میں معمول سے زیادہ ہجوم تھا اور دھکم دھکا ہورہا تھا۔
کچھ دیر بعد میری دوست خود کو غیرآرامدہ محسوس کرنے لگی، جلد ہی اسے احساس ہوا کہ سرخ شرٹ میں ملبوس شخص جو اس کے پیچھے کھڑا تھا، اسے چھورہا اور پکڑ رہا ہے۔ وہ اس کے ہاتھ محسوس کرسکتی تھی۔
میری دوست کو پہلے سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہورہا ہے۔ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہی وہ شخص دور ہٹ گیا۔ وہ مدد کے لئے چیختی رہی مگر کسی کو اس کی پروا نہیں تھی۔
اس نے مزید کہا کہ وہ صدمہ میں ہے اور وہ (مرد دوست) بے بس ہے۔ بنگلورو میٹرو کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک 20/ نومبر کے اس واقعہ کی کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی۔
اگر شکایت درج کی جاتی ہے تو فوری کارروائی کی جائے گی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے توثیق کی جائے گی۔ 9ستمبر کو بھی ایسے ہی ایک واقعہ میں کالج طالبہ نے سفر کے دوران جنسی ہراسانی کی شکایت کی تھی۔