حیدرآباد میں 500 روپے کیلئے قتل

حیدرآباد ۔ 500 روپے کیلئے ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات پیش آیا۔ فو ری ملی جانکاری کے مطابق سرینواس نامی مزدور اور سائی کے درمیان 500 روپئے کے لیے جھگڑا ہوا۔

 

وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے، انھوں نےایک دوسرے پر حملہ کیا۔ غصہ میں آکر سائی نے سرینواس کے سر پر مین ہول کے وزنی ڈھکن سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں سرینواس کی موت ہوگئی۔  مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ملزم کنٹراکٹر بتایا گیا ہے جس کے پاس ملزم مزدور کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور نعش کو

 

پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا،حملہ اور مفرور بتایا گیا ہے پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *