[]
نئی دہلی _ سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے گورنر آر این روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ ریاستی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کو کیوں منظور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ گورنر تین سال سے کیا کر رہے تھے؟ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ بل 2020 سے زیر التواء ہیں اور تین سال سے کیا کر رہے ہیں؟ حال ہی میں، 10 بل جو گورنر روی کے ذریعہ واپس بھیجے گئے تھے
، ریاستی اسمبلی میں دوبارہ پاس ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اسٹالن نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے دوبارہ ان بلوں کی منظوری دی۔ ان میں سے دو اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کے دوران پاس ہوئے تھے۔
تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ پنجاب اور کیرالہ کی ریاستوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے گورنر کے رویہ پر سوال اٹھایا۔عدالت نے کہا کہ بل اسمبلی میں دوبارہ پاس کر کے گورنر کو بھیجے ہیں، دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں۔ کیس کی سماعت دوبارہ یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔