حیدرآباد خواتین کیلئے محفوظ شہر۔ کے ٹی آر

[]

حیدرآباد: ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایسے کام کئے گئے جن کا انتخابی منشورمیں ذکر تک نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے اورحیدرآباد خواتین کے لیے محفوظ ہے۔

 

وہ آج  آئی ٹی سی کاکتیہ بیگم پیٹ حیدرآباد میں فیوچر فارورڈ تلنگانہ کے زیرعنوان “ویمن آسک کے ٹی آر” پروگرام سے مخاطب تھے۔ اس موقع پرانھوں نے کئی سوالات کے جواب دئیے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ ان کی حکومت کی جانب سے خواتین کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کئے گئے۔

 

خواتین کیلئے بلاسودی قرض کو یقینی بنایا گیا اورخواتین کیلئے 4 صنعتی پارکس قائم کئے گئے۔ ملک میں پہلی مرتبہ خواتین صنعتکاروں کیلئے وی ہب کا قیام عمل میں لایا گیا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *