[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 18 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1189 ۔سسلی کے آخری نارمن بادشاہ ولیم دوئم کی موت ہوئی تھی ان کی جگہ ان کے کزن ٹانکریڈتخت نشین ہوئے۔
1421 ۔ ہالینڈ میں 75 گاووں میں زبردست سیلاب سے تقریباََ10 ہزار افراد ہلاک ہوگئے-
1666۔فرانسیسی فوج نے اینٹی گوا پر قبضہ کیا۔
1727۔ مہاراجہ جے سنگھ دوئم نے جے پور شہر کی بنیاد رکھی۔ بنگال کے آرکیٹیکٹ ودیا دھر چکرورتی اس شہر کے اہم معمار تھے۔
1738۔فرانس اور آسٹریا نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1772۔ پیشوا مادھو رام اول کا انتقال ہوا۔ان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی نرائن راوو پیشوا بنے۔
1789۔ فوٹو گرافی کو فروغ دینے والے لوئس جیکس کی پیدائش ہوئی تھی۔
1820۔ امریکی بحریہ کے کیپٹن ناتھیل بی پالمر نے انٹارٹیکا دریافت کیا۔
1830۔ نیشنل کانگریس نےبلجیئم کی آزادی کا اعلان کیا۔
1833۔ ہالینڈ اور بیلجیئم کے مابین زون ہووین معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1852۔ نپیولین کو واٹرلو میں شکست دینے والے کمانڈر انچیف کی جو بعد میں وزیراعظم بن گئے تھے، تدفین ہوئی تھی۔
1883،امریکہ نے ملک کو چار ٹائم زون میں تقسیم کیا۔
1883۔ امریکی اور کناڈا میں ریلوے نے اسٹنڈرڈ ٹائم زون قائم کیا۔
1886 ۔ امریکہ کے 21 ویں صدر چیٹرایلن آرتھر کا انتقال ہوا ۔
1903۔ امریکہ کو پنامہ نے پنامہ نہر بنانے کی اجازت دی۔
1905۔ ڈنمارک کے پرنس چارلس ناروے کی آزادی کے بعد اس کے پہلے بادشاہ بنے۔
1909 ۔ امریکہ نے نکاراگوا پر حملہ کرکے صدر جیلیا کو اقتدار سے بے دخل کیا۔
1910۔ میکسیکو انقلاب کا آغاز ہوا جو دس سال تک چلا۔
1912۔ البانیہ نے ترکی سے آزادی کا اعلان کیا۔
1914۔ شبلی نعمانی کا انتقال ہوا۔
1916 ۔ برطانوی جنرل ڈگلس نے 5 ماہ کی بے کار لڑائی کے بعد فرانس میں سومے کی پہلی لڑائی ختم کردی اس لڑائی میں پہلی مرتبہ ٹینک استعمال ہوئے تھے۔
1918 ۔لاتویا نے روس سے الگ ہوکر آزادی کا اعلان کیا۔
1918۔ چار سال کے جرمن قبضہ کے بعد بیلجیم کی فوج نے برسلز پر دوبارہ قبضہ کیا۔
1928۔ والٹ ڈزنی کے مشہور مکی ماووس کی پہلی نمائش نیویارک کے تھیٹر میں ہوئی تھی۔
1935 ۔ لیگ آف نیشن نے ابیسینا (ایتھوپیا) پر حملہ کی پاداش میں اٹلی کے خلاف پابندیاں نافذ کیں۔
1936۔ جرمنی اور اٹلی نے اسپین میں جنرل فرانسسکو فرینکو کی حکومت کو تسلیم کیا۔
1941 ۔ برطانوی فوجوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران لیبیا کے مغربی ریگستان پر حملہ کیا۔
1948۔ پٹنہ کے پاس ایک ندی میں نارائنی نامی اسٹیمر پر سوار 500 افراد غرقاب ہوئے۔
1951۔ برطانوی فوج نے مصر کے اسمالیہ علاقے پر قبضہ کیا۔
1955۔ سوویت رہنما مارشل نکولائی بلغانن اور نکیتا خروشچیف ہندستان آئے۔
1956۔ شمالی افریقہ میں واقع ملک مراقش کو آزادی ملی۔
1966 ۔ امریکہ نے نوادا میں میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1970 ۔ مغربی جرمنی اور پولینڈ نے سرحدی معاہدہ کیا۔
1970 ۔ نیدرلینڈ اور البانیہ نے سفارتی تعلقات قائم کئے۔
1970۔ چین نے سوویت یونین کے لئے سفارتی سطح پر تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا۔
1972۔شیر ہندستان کا قومی جانور قرار دیا گیا۔
1973 ۔ امریکہ میں ایک خاص فرقہ کے رہنما جم جوئز نے 914 پیروکاروں کو زہر دے کر خودکشی کرنے پر مجبور کیا اور جنہوں نے زہریلی شراب پینے سے انکار کیا انہیں گولی مار دی گئی۔
1976۔ ایتھوپیا میں فوجی حکومت کے خلاف سازش میں ملوث 27 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
1977۔ مصر کے صدر انور سادات کے دورہء اسرائیل کے سلسلے میں ایتھنس میں مصر کے سفارت خانے پر حملہ ہوا۔
1978۔گویانا میں جونس ٹاوون میں قتل عام ہوا جس میں امریکی کانگریس کے ایک رکن سمیت 800 افراد مارے گئے۔
1979۔ مصر کے صدر انور سادات نے اسرائیل کے دورے کی دعوت قبول کی تو ایتھنس اور بیرون میں مصری سفارتخانوں پر حملے ہوئے۔
1987 ۔ لندن کے زیر زمین اسٹیشن میں آگ لگنے سے31 لوگوں کی موت ہوئی۔
1990۔ صدام حسین نے مقبوضہ کویت سے غیرملکیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔
1991۔ تین ماہ کے محاصرے کے بعد یوگوسلاوی فوج نے کروشیا کے ووکوور شہر پر قبضہ کیا۔
1992۔ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو اسلام آبادمیں گرفتار کیا گیا۔
1993۔نائجیریا میں دوبارہ فوجی حکومت بنی۔
1993۔ جنوبی افریقہ میں نیا جمہوری آئین منظور ہوا جس سے سیاہ فاموں کو ووٹ کا حق ملا اور اقلیتی سفید فاموں کی حکومت ختم ہوئی۔
1995۔ ویٹکن نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کے تحت عورتوں کے پادری بننے پر پابندی قطعی اور ناقابل تنسیخ ہے۔
2005۔ مغربی عراق میں دو شیعہ مسجدوں میں ہوئے خودکش حملے میں 74 افراد مارے گئے۔
2013۔ امریکہ کے خلائی ادارہ ناسا نے مریخ پر ماوین خلائی شٹل بھیجا۔