ریاض ۔ کے این واصف
مرکزی وزیر برائے اقلیت و پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستانی حجاج کے لئے حج 2025 کے انتظامات اعلیٰ ترین پیمانے انجام دیئے جائین گے۔ وہ ان دنوں حج انتظامات کے سلسلہ میں کئے جانے والے معاہدوں کی تکمیل کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ واضح رہے کہ 13 تا 16 جنوری جدہ مین چوتھی حج کانفرنس جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے وزراء اور سفیر ، اعلیٰ عہدیدار وغیرہ کانفرنس مین شریک ہیں۔
کرن رجیجو کے ریاض آمد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سفارت خانہ ہند ریاض نے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔رجیجو نے کہا مملکت مین 2.6 ملین ہندوستانی روزگار کے سلسلہ مین آباد ہین۔ اتنی بڑی تعداد مین ان کی یہان موجود نہ صرف ان این آر آئیز کے لئے ذریعہ معاش ہے بلکہ ہند، سعودی تعلقات کے استحکام مین ان کا اہم حصہ ہے۔ رجیجو نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانہ ریاض دنیا کی واحد ایمبیسی ہے جہان سے ہر روز 600 تا 800 پاسپورٹس جاری کئے جاتے ہیں۔
رجیجو نے کہا کہ انھیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ یہاں کئی ہندوستانی اپنی روزگار کی گوناگوں مصروفیات کے ساتھ رضاکارانہ طور پر سماجی خدمات بھی انجام دیتے ہین۔ انھون نے کہا ان سماجی جہدکارون کی خدمات کو حکومت ہند تسلیم بھی کرتی ہے جس کی تازہ مثال ڈاکٹر سید انور خورشید کو “ پرواسی بھارتیہ سمان” ایوارڈ حاصل ہونا ہے۔ انھون نے آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی کی خدمات کی بھی ستائش کی۔
ابتداء میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے اپنے استقبالیہ کلمات مین کہا کہ ریاض ایمبیسی اپنے منصبی ذمہ داروں کے علاوہ وطن سے دور اپنی تہذیب و ثقافت کی بقا و ترویج کے مختلف پروگرامز بتعاون اسٹرنگ کمیٹی اہتمام کرتی ہے۔ انھون نے یہ بھی وزیر آعظم نریندر مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان آپسی تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔
ایمبیسی آڈیٹوریم مین کرن رجیجو کے اعزاز میں منعقد استقبالیہ تقریب میں ہندوستانی مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفارت کار دنیش سیتھیا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔