ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے غزہ میں صہیونی جنایت کی مذمت

[]

مہر خبررسان ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، 700 سے زائد ایرانی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے مشترکہ بیان میں غزہ میں صہیونی جنگی جنایات کی شدید مذمت کی اور فلسطین میں فعالیت کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اداروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں شہریوں پر حملے کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ذرائع ابلاغ کے ادارے صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں 50 صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں شہید ہونے والے 11 ہزار بے گناہوں میں صحافیوں اور ان کے گھر والے بھی شامل ہیں۔

اداروں نے شہید ہونے والے میڈیا کے نمائندوں اور بے گناہ شہریوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے۔

عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے علاوہ فلسطینی سرزمین کو اس کے حقیقی باشندوں کے حوالے کرنا چاہئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کا خون بہاکر اپنی تاریخ سیاہ کررہی ہے۔

بیان میں غزہ کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا گیا ہے کہ آپ اس قدر مظلوم ہیں کہ پوری دنیا کے لوگوں کی آوازیں صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بہرے کانوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ آج پوری دنیا آپ کے حق میں صدائے احتجاج بلند کررہی ہے۔

اللہ تعالی اس جنگ میں آپ کو کامیابی نصیب کرے گا۔ ان شاء اللہ

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *