ایران، امریکہ اور اسلام آباد نے پیر کی صبح کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد خطے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر لڑائی کے خاتمے کے لیے ایک سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا۔ بتا دیں کہ اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر 28 فروری کو تہران سمیت ایران کے کئی شہروں پر یکطرفہ حملے کئے تھے۔ جس کے بعد ایران نے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کے ساتھ خطے میں اسرائیلی اور امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ اس سے اسرائیل اور امریکہ کے بحری جہازوں کے آنے جانے پر روک لگ گئی۔
امریکہ کے ساتھ بات چیت کا بنایا جارہا ہے منصوبہ، سوئٹزر لینڈ میں ملاقات ملتوی ہونے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کا بیان
