جارحیت سے مقاومت کا عزم متزلزل نہیں ہوگا، جنرل قاآنی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ غیر قانونی قبضہ، جارحیت اور مسلسل جرائم لبنان کے ثابت قدم عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کے فولادی عزم کو ہرگز نہیں توڑ سکتے۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان ہمیشہ عزت، مزاحمت اور استقامت کی سرزمین رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ مزاحمت اور امت اسلامیہ کی عزت کی علامت ہے اور وہ لبنان کے دفاع اور قابض اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنے میں ہمیشہ صف اول میں رہے گی۔

قدس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے مسلسل حملے اور مظالم مزاحمتی قوتوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا اور حق کی باطل پر فتح کا الٰہی وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *