شیوسینا (یو بی ٹی) کا یہ نوٹس ایسے وقت میں آیا ہے جب پارٹی اندرونی چیلنجز اور دل بدل کے بحران سے نبرد آزما ہے۔ دراصل ’آپریشن ٹائیگر‘ کے درمیان یو بی ٹی ارکین پارلیمنٹ کے ایک ناتھ شندے گروپ میں بڑے پیمانے پر شامل ہونے کے خدشے نے پارٹی کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ جمعرات کو نئی دہلی میں پارٹی قیادت کی طرف سے بلائی گئی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ پھوٹ کھل کر سامنے آ گئی۔ پارٹی کے 9 اراکین پارلیمنٹ میں سے صرف 3 اروند ساونت، انل دیسائی اور راجابھاؤ واجے ہی میٹنگ میں پہنچے۔ باقی 6 اراکین پارلیمنٹ ناگیش آشٹیکر، سنجے دیشمکھ، سنجے جادھو، سنجے دینا پاٹل، اوم پرکاش راجے نمبالکر اور بھاؤ صاحب واکچورے غائب رہے۔
