تلنگانہ میں نئے ووٹرس کے اندراج پر چیف الیکٹورل آفیسر کا بڑا بیان

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن یعنی ایس آئی آر کے عمل کو مکمل شفافیت اور درستگی کے ساتھ انجام دیا جائے گا تاکہ ووٹر فہرستوں میں کسی قسم کی

 

غلطی یا بے ضابطگی کی گنجائش نہ رہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرشن ریڈی نے کہا کہ بعض حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نئے ووٹروں کے اندراج کا موقع نہیں دیا جا رہا تاہم یہ تمام خبریں بے بنیاد اور

 

غلط ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اہل شہریوں کو ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کروانے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے مقررہ شیڈول کے مطابق 25 جون سے بوتھ لیول افسران اپنے اپنے پولنگ

 

اسٹیشنوں کے علاقوں میں گھر گھر جا کر اینیومریشن فارم تقسیم کریں گے۔ ووٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 25 جولائی تک یہ فارم جمع کرا دیں۔چیف الیکٹورل آفیسر نے وضاحت کی کہ نئے ووٹرز بھی اسی فارم کے ذریعے اپنے ووٹ

 

کے اندراج کی درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی علاقوں میں تقریباً 80 فیصد میپنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔سدرشن ریڈی کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات بھی قابل قبول ہوں گی جبکہ

 

2002 سے ووٹر فہرستوں سے منسلک افراد کو اضافی دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یکم اکتوبر کو حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت تک الیکشن کمیشن کے طے شدہ شیڈول کے مطابق

 

تمام مراحل مؤثر طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹروں کی بھی تقرری کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بوتھ لیول افسران کی جانب سے جمع کروائے گئے فارمس کو مسودہ ووٹر فہرست میں شامل

 

کیا جا رہا ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی متعلقہ حکام کو دی گئی ہے تاکہ پورا عمل شفاف اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔

Ms

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *