حزب اللہ کے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف 24 جوابی حملے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف 24 جوابی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں، جنوبی لبنان میں شہری آبادی پر حملوں اور گھروں و دیہات کی تباہی کے جواب میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا اور فوجی ٹھکانوں اور عسکری آلات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں الخردلی، الناقورہ، القوزح، رشاف، طیرحرفا، القنطرہ، دیر سریان، بنت جبیل، العدیسہ، زوطر الشرقیہ اور یحمر الشقیف شامل ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدامات لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد غاصب صہیونی حکومت کو لبنان، اس کی حکومت، عوام اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف مزید کارروائیوں سے باز رکھنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *