بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، سپاہ پاسداران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران نے امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر جاری ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی محاذ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک خطے سے غیر ملکی افواج کا انخلا اور القدس کی آزادی جیسے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اور مزاحمتی قوتیں بیرونی دباؤ، سیاسی مہمات اور میڈیا پروپیگنڈے کے باوجود اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گی اور خطے میں جاری مزاحمت کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب نے اس امر پر بھی زور دیا کہ صرف عسکری اور سفارتی اقدامات ہی کافی نہیں بلکہ عوامی حمایت اور عوام کی فعال شرکت بھی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے۔

بیان کے مطابق ایرانی عوام دشمن کے بیانیے یا اس کی مبینہ کامیابیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور مختلف نوعیت کے دباؤ کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سپاہ پاسداران نے کہا کہ ایران اور اس کی مسلح افواج نے خطے میں نئی حقیقتیں قائم کی ہیں جنہیں مخالفین تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول کو ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کی نمایاں مثال قرار دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *