جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی حملے جاری، ایمبولینس بھی نشانہ بن گئی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے جنوبی شہر صور پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جباع اور العباسیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ صور کے معروف تجارتی اور سیاحتی علاقے ابو دیب اسٹریٹ میں بھی شدید تباہی ہوئی، جس سے متعدد دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک امدادی ایمبولینس کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے اس حملے کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طبی عملے اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانا ایک غیر انسانی اور قابل مذمت اقدام ہے۔

لبنان نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف مؤثر کردار ادا کریں۔

وزارت صحت نے ان امدادی کارکنوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جو مسلسل خطرات اور بمباری کے باوجود متاثرہ علاقوں میں امدادی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی پروا نہیں کر رہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *