ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جاری سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے گفتگو کے دوران مغربی ایشیا کی صورتحال، پاکستان کی ثالثی میں جاری ایران-امریکا سفارتی عمل اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری حملوں کے ممکنہ علاقائی اثرات اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

گفتگو میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ جنوبی لبنان میں حالیہ فوجی کارروائیاں ایران اور امریکہ کے درمیان طے شدہ جنگ بندی کی روح اور مفاہمت کے منافی قرار دی جا رہی ہیں، جبکہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *